ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سڑک حادثہ میں یومیہ400لوگ گنواتے جان،33فیصد نوجوان ہو رہے ہیں شکار

سڑک حادثہ میں یومیہ400لوگ گنواتے جان،33فیصد نوجوان ہو رہے ہیں شکار

Sat, 11 Jun 2016 15:59:07  SO Admin   S.O. News Service

مرکزی حکومت کی ذریعہ شائع رپورٹ میں انکشاف

نئی دہلی،10جون؍(آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں ہر روز تقریب 1400سڑک حادثات ہوتے ہیں جس میں400لوگ مارے جاتے ہیں۔ان میں 77فیصد واقعات کے لئے ڈرائیور ذمہ دار ہوتے ہیں۔روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے وزارت کی ’’ہندوستان میں سڑک کے حادثے 2015‘نام سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔گڈکری نے کہاکہ یہ قابل تشویش ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ حادثات ہندوستان میں ہوتے ہیں۔سویڈن میں گزشتہ سال محض ایک سڑک حادثہ واقع ہواتھا،جبکہ ہندوستان میں 5 لاکھ سڑک حادثے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ان حادثات میں 90فیصد تک بہتری لائی جا سکتی ہے،حکومت اس سمت میں کئی اہم قدم اٹھا رہی ہے۔گڈکری نے گاڑی حادثات کو روکنے کیلئے جدیدٹیکنالوجی سے سستے اور ہلکے ہیلمیٹ بنانے کیلئے ماہرین پر زور دیا ہے۔گڈکری نے سڑک حادثات کی تعداد میں اضافہ کے لئے فرضی ڈرائیونگ لائسنس کو بھی ایک وجہ بتایا اور کہا کہ ملک میں 30فیصد لائسنس فرضی بن رہے ہیں۔ان پر لگام کسناضروری ہے۔اس کیلئے کمپیوٹرائزڈ نظام تیار کیا جا رہا ہے۔


Share: